افغانستان، طالبان اورداعش کے مابین جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 11:10

کابل ۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) افغانستان میں طالبان اورداعش کے مابین جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں طالبان اور داعش کے جنگجوئوں میں ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ تین ایام کے دوران وقفے وقفے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان جھڑپوں میں فریقین کے 120 سے زائد جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

جن میں 72 طالبان اور 52 داعش کے جنگجو شامل ہیں۔ دونوں عسکری تنظیموں کے درمیان یہ جھڑپیں درزاب اور قٴْوش تپ اضلاع میں ہو رہی ہیں۔ ان مقامات پر حالات ابھی بھی کشیدہ بتائے گئے ہیں۔ جوزجان کے گورنر کے ترجمان نے زخمیوں کی تعداد ایک سو سے زائد بتائی ہے۔ ان جھڑپوں کی وجہ طالبان کی جانب سے داعشکے ٹھکانے پر دس روز قبل کیا گیا حملہ تھا۔