بلاول بھٹو زرداری کی قصور آمد،

بابا بلھے شاہؒ کے دربار پر حاضری، چادر چڑھائی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 20 جولائی 2018 17:15

بلاول بھٹو زرداری کی قصور آمد،
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی الیکشن مہم کے دوران قصور آمدپر بابا بلھے شاہؒ کے دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قصور پہنچنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بابا بلھے شاہؒ کے دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ۔ قصور پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ کارکنوں نے اس موقع پر پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا۔ بلاول بھٹو کی قصور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔