سندھ ہائی کورٹ نے سوئی گیس اور پی ایس او کو36 کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیا

جمعہ 20 جولائی 2018 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سوئی گیس اور پی ایس او کو36 کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں کے وکیل شعال النبی کا کہنا تھا کہ ملازمین مختلف عہدوں پر طویل عرصہ سے کنٹریکٹ ملازم ہیں،سوئی گیس کے 13اور پی ایس او کے 23ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا،ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ،عدالت نے پی ایس او اور سوئی سدرن گیس سے 31جولائی تک جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :