امریکی وزرائے خارجہ‘دفاع ستمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) امریکی وزرائے خارجہ اور دفاع بھارت میں رواں برس ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کریں گے‘اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے‘بھارتی وزیر دفاع نے اس میٹنگ کو ٹو پلس ٹو میٹنگ کا نام دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر اور وزیر دفاع رواں سال 6ستمبر کو بھارت میںہونے والی اعلیٰ سطح میٹنگ میں شرکت کریں گے‘یہ میٹنگ 6ستمبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہو گی‘ملاقات میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے بھارتی ہم منصبوں سشما سوراج اور نرملا سیتا رامن سے مذاکرات کریں گے‘میٹنگ میں دو طرفہ تجارتی معاملات کے علاوہ ایران کیساتھ بھارتی کاروباری لین دین کے تناظر میں امریکی پابندیوں کی دھمکی کو خاص طور پر زیر بحث لایا جائیگا۔

بھارتی وزارت دفاع نے اس میٹنگ کو ٹو پلس ٹو میٹنگ کا نام دیدیا ہے۔