پاکستانی آموں کی مزید اقسام کی برآمدات کے لیے جاپانی حکومت سے مذکرات

پاکستانی ہنر مندوں کی جاپان میں ملازمتوں کے لیے بھی کوششیں جا ری ہیں،سفیر اسد مجیدکی گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:43

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) جاپان میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت اگلے سات برسوں میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی ہنر مند لیبر کو جاپان میں ملازمتیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے لیے پاکستانی ہنر مندوں کی جاپان میں ملازمتوں کے لیے بھی کوششیں جا ری ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خصوصی گفتگومیں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سے جاپان کے لیے آموں کی برامدات شروع ہوچکی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم جاپانی حکومت سے آموں کی مزید اقسام کی جاپان کو برآمدات کے لیے بات چیت جاری ہے،انہوں نے کہاکہ جاپانی حکومت اگلے سات برسوں میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی ہنر مند لیبر کو جاپان میں ملازمتیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے لیے پاکستانی ہنر مندوں کی جاپان میں ملازمتوں کے لیے بھی کوششیں جا ری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :