نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علائوالدین مری سے ملاقات
دونوں نے نگران حکومتوں کو حاصل مینڈیٹ کے مطابق انتخابات کے انعقاد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا نگران حکومتیں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گی ‘ نگران وزراء اعلیٰ کا عزم
ہفتہ 21 جولائی 2018 18:29
(جاری ہے)
اس موقع پر نگران حکومتوں کو حاصل مینڈیٹ کے مطابق انتخابات کے انعقاد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزراء اعلیٰ نے کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم سیکورٹی ادارے مستعد رہتے ہوئے منفی قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنارہے ہیں اور ملک بھر میں پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ کوئٹہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے امراض قلب کے ادارے کے قیام کی منصوبے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہے جس پرفوری عملدرآمد کے آغاز کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے یقین دلایا کہ وہ کوشش کریں گے کہ منصوبے پر جلد کام شروع کروایا جائے اور اس حوالے سے وہ محکمہ صحت پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے حصول کے مواقع کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔نگران صوبائی وزیر وقانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی ، نگران صوبائی وزراء بلوچستان امام بخش بلوچ،سلام خان، چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری بھی ملاقات میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.