Live Updates

ضلعی انتظامیہ کرک کی طرف سے عمران خان کو کرک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ کرک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کرک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کرک نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میجر ریٹائرڈ سجادباراکوال کے نام لکھی گئی سرکاری خط میں کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی خدشات اور بالخصوص ٹارگٹ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ پاکستان تحریک انصاف کو ہفتہ کے دن کرک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے قاصر ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کرک اور بنوں میں انتخابی جلسہ کرنے کا پروگرام دیا تھا لیکن کرک کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلع صدر کو اجازت نہیں دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات