وزارت دا خلہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی

سیکرٹری داخلہ کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:01

وزارت دا خلہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) وزارت دا خلہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ اجراء کی منظوری وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر دی جس کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ انٹرپول اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کرے اس سے پہلے 14 جولائی کو اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول کو درخواست کیساتھ سابق وزیرخزانہ کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ریڈ وارنٹ کب جاری کئے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ انٹرپول نے کرنا ہے، عدالت نے ہدایت کی تھی کہ وزارت داخلہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ اجراء کے معاملے کی پیروی کرتی رہے۔