مفتی اختر رضا خان قادری بریلوی کا وصال پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے،صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:35

مفتی اختر رضا خان قادری بریلوی کا وصال پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) خانوادہ اعلیٰ حضرت کے عظیم چشم وچراغ جانشین مفتی اعظم ہند مولانا مفتی اختر رضا خان قادری بریلوی کا وصال پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے آج ناصرف برصغیر پاک وہند بلکہ پورا عالم اسلام ایک عظیم علمی اور روحانی شخصیت سے محروم ہوگیا ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے مولانا مفتی اختر رضا خاں کی وفات پر ان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حضور صدر الشریعہ مفتی اختر رضا خان کا شمار خاندان اعلیٰ حضرت کے ان روشن ستاروں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے پوری زندگی باطل کے خلاف حق کی آواز کو سربلند کیا آپ اسلا ف کی عظیم یاد گار تھے اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد پر مشتمل آپ کے متعلقین متوسلین آپ کی تبلیغی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ اسلامی تعلیمات کی ترویج کیلئے رہنما اسلامک سنٹر کا قیام فقہی عنوان پر مشتمل کتاب اظہار الفتاویٰ اورنعتیہ دیوان سفینہ بخشش آپ کی شہرہ آفاق علمی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ عزوجل اپنے پیارے حبیب ؐ کے صدقے وارث علوم اعلیٰ حضرت ،ْنبیرہ حضور حجتہ الاسلام جانشین مفتی اعظم ہند ،ْشہزادہ حضور مفسر اعظم ہند حضور تاج الشریعہ مولانا مفتی اختر رضا خان قادری بریلوی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا ء فرمائے اور آپ کے لواحقین کو صبر وجمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے

متعلقہ عنوان :