Live Updates

عمران خان کو سمجھ آ گئی ہی ان کی جماعت اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ،خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:11

عمران خان کو سمجھ آ گئی ہی ان کی جماعت اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ..
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ، حلقہ این اے 131سے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھ آ گئی ہے کہ ان کی جماعت اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ،عوام نظریاتی بنیادوں پرووٹ ڈالنے کے لیے تیارہیں، تمام جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ باکس کے سامنے بٹھانا لازم ہے ‘پولنگ کے آغاز سے قبل تمام امیدواروں کو بتانا چاہیے کہ کتنے پوسٹل بیلٹ جاری کئے گئے اور کتنے واپس موصول ہوئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے افسوسناک حد تک اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جب کسی جماعت کا سربراہ ، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار اشتعال انگیزی کی گفتگو کا ماحول بنائیں گے تو آپ کی جماعت کے حامی نوجوانوں کا کیا رویہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں کی رونقیں مانند پڑ گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہر پولنگ اسٹیشن پر آفیشل بیگز ضرورت کے مطابق دستیاب ہونے چاہئیںکیونکہ بیگز کم پڑنے کی وجہ سے مقامی طور پر بیگز لئے جاتے ہیں اور اس سے ہارنے والے امیدوار کو نقطہ اٹھانے کا موقع مل جاتا ہے ۔ہر طرح کے انتخابی نشان والی پرنٹڈ شرٹ اور موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہونی چاہیے ۔

تمام جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ باکس کے سامنے بٹھانا لازم ہے اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو غلط فہمی پیدا ہو گی ۔ہر رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کا الگ الگ پولنگ ایجنٹ موجود ہونا چاہیے ۔ گنتی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نتائج کو پرنٹڈ شیٹ پر دستخطوں کے ساتھ باہر چسپاں کرنا چاہیے ۔جتنے بھی پوسٹل بیلٹ جاری کئے گئے ہیں پولنگ کے آغاز سے قبل تمام امیدواروں کو بتانا چاہیے کہ کتنے پوسٹل بیلٹ جاری کئے گئے اور کتنے واپس موصول ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بنیادی طو رپر سیاستدان نہیں اور وہ دائو لگا کر حکومت میں آنا چاہتا ہے ۔ عمران خان کو سمجھ آ گئی ہے کہ ان کی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی اس لئے انہوں نے انتخابات سے قبل میڈیا میں یہ بات کہہ دی ہے ،یہ ان کی قسمت ہے اور اس کا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے کیونکہ لوگ ان کی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات