اسلام آباد،تھا نہ شہزاد ٹا ئون اور تھا نہ شمس کالو نی پولیس کی کا رروائیاں ، ڈکیتی اور سٹریٹ کر ائم میں ملوث دوگر وہ کے 06ملزمان کو گرفتار کرلیا

اسلحہ معہ ایمو نیشن ، چھینی گئی نقدی ، مو با ئل فون بر آمد ، مقدما ت درج

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:06

اسلام آباد،تھا نہ شہزاد ٹا ئون اور تھا نہ شمس کالو نی پولیس کی کا رروائیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) تھا نہ شہزاد ٹا ئون اور تھا نہ شمس کالو نی پولیس کی کا رروائیاں ، ڈکیتی اور سٹریٹ کر ائم میں ملوث دوگر وہ کے 06ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن ، چھینی گئی نقدی ، مو با ئل فون بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کو اطلا ع مو صو ل ہو ئی کہ ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ایک گروہ مو ضع بٹا لہ اسلام آ باد ویر ان جگہ میں مسلح ڈکیتی کی نیت سے مو جو دہے اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے اور ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہو سکتا ہے، اس اطلا ع پر سب انسپکٹر غلا م محمد ، اے ایس آئیز عارف حسین ، مو من خان ، محمد افضل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے ڈکیت گر وہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں محمد مرسلین سکنہ بٹا لہ کا لو نی اسلام آ باد ، امجد، رجب علی اور شیر زادہ شامل ہیں ، ملزمان سے چار عددپسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کر کے تھا نہ شہزاد ٹا ئون اسلام آ باد درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جار ی ہے، مزید بر آں تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے اے ایس آئی اختر علی معہ دیگر ملازمان نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان وقار علی ولد ذوالفقار علی سکنہ ڈہو ک مٹکیا ل راولپنڈی اور عمیر علی ولد جاوید اختر سکنہ ڈہو ک رتہ راولپنڈی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، مو با ئل فون اور پسٹل بر آمد کرلیا ، ملزمان کے زیر استعمال مو ٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ، ملزمان نے تھا نہ شمس کا لو نی اور آ ئی جے پی روڈ پر دو وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ر ی ہے،علا وہ ازیں سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف نے ملزم محمدارشد سے مو با ئل فون ما لیتی 30ہزارروپے کا بر آمد کرلیا، سب انسپکٹر ربنو از نے ملزم سرفراز سے 200گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئیز فیا ض اکبر اور محمد افضل نے ملزمان کر یم اللہ اور اختر علی سے پسٹل 30بور ، 12بو ر گن بر آمد کرلی۔

۔۔۔۔