بھمبر انتظامیہ غریب محنت کشوں کو جرمانے کے نام لوٹنے کا سلسلہ بند کرے‘صدر انجمن تاجران بھمبر

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) صدر انجمن تاجران بھمبر حاجی چوہدری عبداللہ نے کہا ہے کہ بھمبر انتظامیہ غریب محنت کشوں کو جرمانے کے نام لوٹنے کا سلسلہ بند کرے ورنہ ہم بھرپور تحریک چلائیں گے ،تحصیلدار بھمبر نے پکوڑے بیچنے والے نوجوان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا زور صرف کمزور پر چلتا ہے حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے پکوڑے والے کو پانچ ہزار واپس کروائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحصیلدار بھمبر نے بازاروں کا دورہ کیا اور ریٹ لیسٹیں چیک کیں اور صفائی کا نظام دیکھا اسی دوران انہوں نے میرپور چوک میں واقع غریب محنت کش جو پکوڑے بیچتا ہے اسے بھاری جرمانہ کرتے ہوئے اس سے پانچ ہزار روپے وصول کئے جو کہ سراسر ظلم وزیادتی ہے کیونکہ غریب نوجوان سے پانچ ہزار روپے کہیں کی تک نہیں بنتی انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کا فوری نوٹس لے اور غریب نوجوان کو پانچ ہزار روپے فوری واپس کروائے ورنہ انجمن تاجران بھرپور تحریک چلائے گی ۔

متعلقہ عنوان :