امریکی وزیر خارجہ اور دفاع بھارت میں رواں برس ستمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے

اتوار 22 جولائی 2018 13:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) امریکی وزیر خارجہ اور دفاع بھارت میں رواں برس ہونے والی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں شرکت اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ بھارتی وزیر دفاع نے اس میٹنگ کو ٹو پلس ٹو میٹنگ کا نام دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میٹنگ 6ستمبر کو دارالحکومت نئی دہلی میں ہو گی۔ملاقات میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے بھارتی ہم منصبوں سشما سوراج اور نرملا سیتا رامن سے مذاکرات کریں گے۔دو طرفہ تجارتی معاملات کے علاوہ ایران کیساتھ بھارتی کاروباری لین دین کے تناظر میں امریکی پابندیوں کی دھمکی کو خاص طور پر زیر بحث لایا جائیگا۔