ملک میں بسوں کی پیداواراورفروخت میںکمی

اتوار 22 جولائی 2018 15:20

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بسوں کی پیداواراورفروخت میں مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک میں 784بسوں کی تیاری اور744 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں کم ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران ملک میں 1118بسوں کی تیاری اور1130کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مئی کے مہینے میں 102بسوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :