Live Updates

2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے ہی ملک اورعوام کی تقدیر بدل سکتی ہے،پرویزخٹک

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اورحلقہ این اے 25 و پی کے 61-64 کے امیدوارپرویز خان خٹک نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے ہی اس ملک اورعوام کی تقدیر بدل سکتی ہے، یہ کامیابی ملک کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی تحریک انصاف کا امنشور غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا ہے،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان حقیقی معانوںمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ملک کوتریاقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے اور لوٹی ہوئی دولت واپس ملک لانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار پرویز خان خٹک نے بانڈہ ملاخان، محب بانڈہ، اکبرپورہ ، نوشہرہ کلاں میں بڑے انتخابی جلسوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی ٹی ائی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امیدوار حلقہ این اے 26 ڈاکٹر عمران خٹک ، پی کے 65 کے امیدوار میاں خلیق الرحمن خٹک ، پی کی63 کے امیدوار سابق صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل ، پی کے 62 کے امیدوار ادریس خٹک نے بھی اپنے اپنے حلقوں میں جلسوں سے خطاب کیا۔

پرویزخٹک نے کہاکہ اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جوصرف اور صرف عمران خان کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے،تحریک انصاف ہی ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ایک کروڑ نوجوانوںکو روزگار دے گی ۔انہوں نے کہاکہ مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی، تحریک انصاف ہی اس ملک میں انصاف کا بول بالا کرے گی،تحریک انصاف اپنی اصلاحاتی اور ترقیاتی حکمت عملی اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت کلین سویپ کریں گے، عوام باشعور ہیں ان کو روزگار فراہم کرنا صرف اور صرف تحریک انصاف کا کام ہے، تحریک انصاف 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد ملک کے ایک کروڑ بے روز گار نوجوانوںکو روز گار دے دی۔

انھوں نے کہا کہ میری اور میرے خاندان کی پوری زندگی کھلی کتا ب کی عوام کے سامنے ہے عجیب بات یہ کہ خیبرپختونخوا ہاوس کا پانچ سالہ کا خرچہ پونے چار کروڑ روپے ہے جس پر8فیصد ٹیکس بھی ادا کیا گیا ہے اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ پانچ سال میں بیس کروڑ روپے کے پی ہاوس میں خرچ ہوئے ہیں میڈیا بے پرکیاں اڑا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور عوام میں موجود رہے، پی ٹی آئی نے تبدیلی کے جس سفر کا آغاز کیا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، جنون اور عوام کی طاقت سے انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہو ں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات