ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ‘طلائی زیورات ‘2موٹرسائیکلیں چرالی گئی

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

ساہیوال۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات ‘2موٹرسائیکلیں ‘کپڑے وغیرہ لے اڑے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات عارفوالا روڈ پر ہوئی یہاں ساجد علی اپنی موٹرسائیکل پر گھر سے شہر آرہا تھا کہ عارفوالا روڈ پر فرشتیاں والی ورکشاپ کے قریب 4ملزمان علی نواز وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی‘طلائی زیور اور بلانمبری موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔

چوری کی وارداتوں گرڈ اسٹیشن سے نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل نمبری 615/SLMمالیتی 30ہزار روپے ‘شاہ دین سٹی میں نامعلوم ملزمان نے فیصل منظور کے گھر کی دیوار پھلانگ کرکمروںکے کپڑے ‘جوتے اور گھریلو سامان اور 65/4-Rمیں اکرم وغیرہ 4ملزمان نے الله دتہ کے احاطہ سے گائے مالیتی2لاکھ روپے چرالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :