ولائی ان لوگوں کیلئے یوم احتساب ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کو فروغ دیا،جمعیت قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا راستہ روکے گی،بیرونی قوتیں پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتیں، مولانا عبدالغفور حیدری
اتوار 22 جولائی 2018 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ان قوتوں کا یوم حساب ہوگا جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کو فروغ دیا اپنے مفادات حاصل کیئے اور صوبے کی کوئی خدمت نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچستان کا بیڑہ غرق کر دیا اور کرپشن واقرباء پروری کی وہ مثال قائم کی جسکی ماضی میں نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ جمعیت قومی دولت کو لوٹنے والوں کا راستہ روکے گی انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتی اس لیئے وہ قوتیں مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں تخریب کاری اور ہے در پے دہشتگردی جیسے واقعات کا ارتکاب اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ اگر علماء اس پارلیمنٹ میں نہ ہوتے تو اس آئین کا حلیہ کچھ اور ہوتا سیکولر لابی اس ملک سے اسلامی آئین کو ختم کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ 47 سے لیکر 73 تک اس ملک کا کوئی آئین ہی نہیں تھا ملک عبوری آئیں کے تحت چل رہا تھا پاکستان کا اسلامی آئین جمعیت علماء اسلام کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ 73 کے آئین بنانے میں علماء کا کردار ہے جمعیت اقتدار میں آکر اسلامی آئین کی تدوین میں کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ جماعتیں چاہتی ہیں کہ اس ملک کو ایک عمرانی معائدے کے تحت بغیر آئین کے چلایا جائے انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں دنیا یک محوری تھی جب سویت یونین کا زمانہ تھا تو اس وقت علماء کی پگڑی اور داڑھی امریکہ کیلئے قبول تھا لیکن آج جب دنیا یک محوری ہوگء تو یہ چیزیں امریکہ کیلئے ناقابل برداشت ہوگء انہوں نے کہا کہ آج تہذیبوں کی جنگ ہے امریکہ ہماری اسلامی تہذیب پہ حملہ آور ہیں اور ہمیں معاشی طور پہ تنہا دیکھنا چاہتا ہے لیکن پاکستان چین کیساتھ مل کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
-
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، عطاء تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.