پی ٹی آئی ملک کو دیرینہ مسائل سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے،ایس اے حمید

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

گوجرانوالہ ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ہم 25 جولائی کو تحریک انصاف کو اپنے ووٹوں سے کامیاب کروا کر عوام کو چوروں ‘ڈاکوئوں اور لٹیروں سے نجات دلائینگے اور ایک نیا پاکستان بنائینگے ۔ جس میں پاکستانی عوام امن و خوشحالی کی زندگی بسر کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی 58 ایس اے حمید ‘سابق صدر چیمبر آف کامرس رانا ناصر محمود ‘ محمود اختر و دیگر نے عثمان کالونی میں عوام الناس کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی ہی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک و قوم کو دیرینہ مسائل سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے ۔