رحیم یار کے رہائشی ارشد نے بیک وقت پی ٹی آئی ،ْ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیمیت کئی سیاسی جماعتوں کے نغمے لکھے

پیر 23 جولائی 2018 16:32

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) خانپور ضلع رحیم یار خان کے رہائشی ارشد خان ایک ایسے انوکھے لکھاری اور گائیک ہیں جو بیک وقت مسلم لیگ (ن)، تحریکِ انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے لیے نغمے لکھ کر ان کے جلسوں کی شان بڑھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد خان کے مطابق انہوں نے 1990 سے باقاعدہ طور پر سیاسی شاعری کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ سیکڑوں سیاسی گیت اور فلمی گانوں کی پیروڈی لکھ چکے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے انہیں خصوصی پذیرائی بخشی۔ارشد خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں وطنِ عزیز کے ماتھے کا جھومر ہیں اور وہ دعاگو رہتے ہیں کہ پاک وطن میں جمہوریت پھلے پھولے اور وہ امن کا گہوارہ بن جائے۔