اسرائیلی وزیراعظم کیصدرڈونلڈٹرمپ کے ایران کے خلاف سخت مؤقف کی تعریف

پیر 23 جولائی 2018 20:04

یروشیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہونے پیرکے روزصدرڈونلڈٹرمپ کے ایران کے خلاف سخت مؤقف کوسراہاہے ،جیساکہ امریکی رہنمانے اسلامی جمہوریہ کیلئے ایک سخت انتباہ جاری کیاہے ۔نیتن یاہونے کابینہ اجلا س کے آغازپرکہاکہ میں گزشتہ روزصدرٹرمپ اوروزیرخارجہ مائیک پومپیوکی جانب سے ایرانی حکومت کی جارحیت کے خلاف سخت مؤقف کے اظہارکوسراہناچاہتاہوں۔

(جاری ہے)

ایران اسرائیل کامرکزی دشمن ہے اورنیتن یاہوعالمی طاقتوں کی جانب سے اس کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کیلئے زوردیتے آرہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مزید کہا کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اورماسکوکے فوجی چیف آف سٹاف ہمسائیہ ملک شام میں تنازعہ پربات چیت کیلئے اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے چندروزقبل میرے ساتھ مشاورت میں اس ملاقات کی درخواست کی تھی ،دونوں رہنماشامی تنازعہ اوروہاںاسرائیلی فوج کی موجودگی جس کی اسرائیل مخالفت کرتاہے ،کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں متعددبارمذاکرات کرچکے ہیں۔