مسلم لیگ ن اپنی پانچ سالہ شاندار کارکردگی پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، سرداراویس خان لغاری

منگل 24 جولائی 2018 00:10

ڈی جی خان۔ 23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) پاکستان کو انٹرنیشنل سطح پر خطرات لاحق ہیں ،اسوقت ہم سب کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے ۔اداروں میں تصادم نہیں ہونا چاہیے۔سیاسی کلچر میں عدم برداشت کا رویہ پورے معاشرے کو متاثر کررہاہے۔شفافیت پر عالمی دنیا میں بھی سوال اُٹھائے جارہے ہیں ۔پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کے افراد حکومتوں میں رہے ہیں۔

چیلنج کرتاہوں ان کے ساتھ کارکردگی پر مناظرے کیلئے تیار ہیں ۔کھوسہ سرداردن کو بلا لے کر نیا پاکستان بناتاہے ۔شام کو بیٹے کے انتخابی نشان جیپ کو ووٹ دینے کی بات کرتا ہے ۔پی ٹی آئی جس کے قول وفعل میں تضاد ہے ۔کیسے نیاپاکستان بنائے گی ۔مسلم لیگ ن کی کامیابی سے ملک کی ترقی کا سفر رواں دواں ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن اپنی پانچ سالہ شاندار کارکردگی پر الیکشن جیتے گی ۔

وکلاء برادری پڑھی لکھی عوام کی صحیح سمت متعین کرے ، محمد شہباز شریف کو این ای192سے کامیاب کراکر ڈیرہ غازیخان کو ان کی وساطت سے لاہور کے برابر لائینگے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے این اے 191 ڈیرہ غازیخان سے اُمیدوار سردار اویس خان لغاری کا ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان کے وکلاء سے ڈسٹرکٹ بار ہال میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس مو قع پرڈسٹرکٹ بار صدرملک ندیم غوث جنرل سیکرٹری بلال گوپانگ ،محمد یعقوب خان سے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا سید عبدالعلیم شاہ اور میں خود پچیس جولائی کو کامیابی کے بعد شہر کو صاف ستھرا،تعلیم اور صحت کی مزید سہولتیں اور عوامی مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو اولین ترجیح دینگے۔