چیف الیکشن کمشنر کل راولپنڈی کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے

بدھ 25 جولائی 2018 00:01

چیف الیکشن کمشنر کل راولپنڈی کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس(ر )سردار محمد رضا خان( کل) راولپنڈی کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر انتخابات 2018کے حوالے سے آج 25جولائی کو ہونے والی پولنگ کے دوران راولپنڈی کے مختلف حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے ،اس دوران وہ حلقہ این اے 62،پی پی 16،پی پی 14میں ڈویژنل پبلک سکو ل،ڈھوک کالا خان پونگ اسٹیشنزنمبر 53سی,63پیر مہر علی شاہ ،زرعی یونویرسٹی مری روڈ،پولنگ اسٹیشنز نمبر 193سی195،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ،سیونتھ روڈ،سیٹلائٹ کا بھی دورہ کریں گے اور انتخاباتی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

سٹی پولیس آفیسر( سی پی او)عباس احسن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے دورہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔