عام انتخابات 2018ء ، گذشتہ روز وفات پانے والے شخص کا ووٹ کاسٹ ہو گیا

اسرار منیر ولد احمد سعید محلمہ رشید آباد کا رہائشی تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 جولائی 2018 14:00

عام انتخابات 2018ء ، گذشتہ روز وفات پانے والے شخص کا ووٹ کاسٹ ہو گیا
جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2018ء) : جہلم میں گذشتہ روز وفاق پانےو الے شخص کا ووٹ کاسٹ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہلم کے رہائشی شخص کی وفات کے بعد بھی اس کا ووٹ کاسٹ ہو گیا۔ اسرار منیر ولد احمد سعید محلہ رشید آباد کا رہائشی تھا۔ اسرار منیر کا ووٹ پولنگ اسٹیشن 98 مارکیٹ کمیٹی دفتر جہلم میں کاسٹ کیا گیا۔جس کےبعد ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ وفات پانے والے شخص کا ووٹ آکر کس نے کاسٹ کیا۔

اسرار منیر کا ووٹ کاسٹ ہونے پر دھاندلی کا شُبہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس پر سیاسی کارکنان نے احتجاج کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ سیاسی کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر فوت ہوجانے والے شخص کا ووٹ کاسٹ ہو گیا ہے تو اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان انتخابات میں کس قسم کی دھاندلی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آج عام انتخابات 2018ء کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر سے آج 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات کے لیے دو لاکھ 44 ہزار 687 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں سے  20 ہزار 789 پولنگ اسٹیشنزکو حساس قراردیا گیا ہے۔انتخابات میں مجموعی طور پر 16 لاکھ کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔

فوج کے تین لاکھ 71 ہزار اور پولیس کے چار لاکھ 49 ہزار 465 اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار اور دیگر عملہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ چکا ہے۔ 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسر، پانچ لاکھ دس ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر، دو لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسر، 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد دو ہزار 720 ہے۔
کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔