Live Updates

لاہور کے حلقہ این اے 130 کا نتیجہ سامنے آ گیا

پی ٹی آئی امیدوار شفقت محمود چیمہ نے 127405 ووٹ لے کر حلقہ این اے 130 کا معرکہ جیت لیا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 جولائی 2018 11:25

لاہور کے حلقہ این اے 130 کا نتیجہ سامنے آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2018ء) : گذشتہ شام الیکشن 2018ء میں پولنگ کا عمل اپنے اختتام کو پہنچ چکا تھا۔پورے ملک میں پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا گیا۔جس کے لیے پاکستان کے سیکیورٹی ادارے تعریف کے مستحق ہیں۔ملک بھر سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے۔۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔اور اب لاہور کے حلقہ این اے 130 کا غیر حتمی خیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔اس حلقے میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور ن لیگ کے خواجہ احمد احسان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم تحریک انصاف کو ن لیگ پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 130میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود چیمہ 127405ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔جب کہ ن لیگ کے خواجہ احمد احسان 104625 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔اس طرح سے پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 130 کا میدان مار لیا۔ یاد رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عام انتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے،،،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو ا۔

قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے تھے۔صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں پر 8245امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کےامیدوار تھے۔۔۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 1145 امیدوار میدان میں تھے جبکہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 721 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔۔۔سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 179 امیدوار میدان میں تھے جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 814 امیدوار میدان میں تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات