این اے 33 ہنگو سے پاکستان تحریک انصاف کی خیال زمان 28 ہزار 819 ووٹ حاصل کر کے کامیاب،

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 11:47

این اے 33 ہنگو سے پاکستان تحریک انصاف کی خیال زمان 28 ہزار 819 ووٹ حاصل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارخیال زمان 28 ہزار 819 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمن 27 ہزار 968 ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ آزاد امیدوار رنگین خان 7 ہزار 77 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2,78,947 ہے جبکہ81,318 ووٹ کاسٹ ہوئے، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 28.47 فیصد رہی۔