این اے 177 رحیم یار خان۔ 3 سے پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم خسرو بختیار ایک لاکھ 768 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار،

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مخدوم شہاب الدین 64 ہزار 645 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 16:23

این اے 177 رحیم یار خان۔ 3 سے پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم خسرو بختیار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 177 رحیم یار خان 3 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم خسرو بختیار ایک لاکھ 768 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار مخدوم شہاب الدین 64 ہزار 645 ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مخدوم معین الدین علی 31 ہزار 842 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 54.71 فیصد رہی۔