این اے 189 ڈیرہ غازی خان۔1 سے تحریک انصاف کے خواجہ شیراز محمود 78 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 ڈیرہ غازی خان۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے خواجہ شیراز محمود 78 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردار میر بادشاہ خان قیصرانی 39 ہزار 522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے خواجہ عطاء اللہ خان 11 ہزار 927 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.35 فیصد رہی۔