حلقہ این اے 168 بہاولنگر۔3 ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احسان الحق باجوہ ایک لاکھ 24 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 21:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولنگر۔3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احسان الحق باجوہ ایک لاکھ 24 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی فاطمہ طاہر چیمہ 74 ہزار 517 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے خلیل الرحمن 9 ہزار 554 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 57.51 فیصد رہی۔