حلقہ این اے 169 بہاولنگر4 ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نور الحسن تنویر 91 ہزار 763 ووٹ لے کر کامیاب ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 21:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 169 بہاولنگر فور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نور الحسن تنویر 91 ہزار 763 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیائ) کے محمد اعجاز الحق 72 ہزار 461 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار شوکت محمود 52 ہزار 50 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 60.34 فیصد رہی۔