این اے 252 کراچی ویسٹ۔ 5، پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر 21055 ووٹ لے کر کامیاب،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 23:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 کراچی ویسٹ۔ 5سے پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگر 21055 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عبدالقادر خانزادہ 17858 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے محمد فرقان 10107 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.61 فیصد رہی۔