حلقہ این اے 96 میانوالی II سے پاکستان تحریک انصاف کے امجد علی خان ایک لاکھ 57 ہزار 422 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 میانوالی II سے پاکستان تحریک انصاف کے امجد علی خان ایک لاکھ 57 ہزار 422 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد حمیر حیات خان نیازی 54 ہزار 909 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک کے سجاد احمد ملک 30 ہزار 542 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 57.95 فیصد رہی۔