․حلقہ این اے 87 حافظ آباد I سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شوکت علی بھٹی 165618 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 حافظ آباد I سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شوکت علی بھٹی 165618 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سائرہ تارڑ 157453 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے لیاقت عباس 44130 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 59.13 فیصد رہی۔