Live Updates

عمران خان کے خطاب کو عالمی میڈیا پرنمایاں کوریج

ڈرون حملوں کے سخت مخالف چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا سے دوطرفہ مفاد پرمبنی تعلقات پرزوردیا ہے ،ْ برطانوی میڈیا

جمعہ 27 جولائی 2018 17:39

عمران خان کے خطاب کو عالمی میڈیا پرنمایاں کوریج
واشگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) انتخابی فتح کے بعدچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قوم سے خطاب کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج دی گئی برطانوی نشریاتی ادارے نے عمران خان کے خطاب سے متعلق خبرمیں لکھا کہ ڈرون حملوں کے سخت مخالف چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا سے دوطرفہ مفاد پرمبنی تعلقات پرزوردیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے لکھا کہ پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم ننے دعویٰ کیا کہ کرپشن کے خلاف جنگ اورملکی معیشت کی بہتری ان کا اہم ہدف ہوگا۔

معروف امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے عمران خان کے خطاب سے متعلق کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں ملک کوپیغمبرؐاسلام کے اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کاعزم ظاہرکیاہے۔بھارتی اخبارہندوستان نے ٹائمزلکھاکہ عمران خان نے اپنے خطاب میں امن کی بات کرتے ہوئے بھارت کومذاکرات کی پیش کش کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات