وومن آرچری چمپئن شپ ، بہاولپور کی فرح عباسی اور جھنگ کی سعدیہ نے سونے کے تمغے جیت لئے
30 میٹر میںجھنگ کی اقراء نے سلور ،لاہور کی فلزا نے برانز میڈل جیتا، 70میٹر میںجھنگ کی صائمہ نے چاندی ،لاہور کی سارہ دلشاد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا چمپئن شپ کے انعقاد سے آرچری کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا، ڈائریکٹر سپورٹس، حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو،ڈی ایس او رانا ندیم انجم نے انعامات تقسیم کئے
ہفتہ 28 جولائی 2018 19:57
(جاری ہے)
چمپئن شپ کے اختتامی روز کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور داد وصول کی، مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وومن آرچری چمپئن شپ میں خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین کسی میدان میں پیچھے نہیں ہیں، وومن آرچری چمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہے جس میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملا ہے، چمپئن شپ کے انعقاد سے آرچری کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا اور خواتین کے کھیل میں بہتری آئیگی۔
سپورٹس بورڈ پنجاب سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں سپورٹس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے سپورٹس ایونٹس منعقد کرائے جاتے ہیں جن میں ان کو بہترین سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈویژنل سپورٹس آفیسرملتان رانا ندیم انجم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی منظر فرید شاہ نے چمپئن شپ منعقد کرانے میں تعاون پر سپورٹس بورڈ پنجاب کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہمیں بہترین سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں ، مستقبل میں بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے مزید ایونٹس منعقد کرائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.