Live Updates

میری ریکارڈ کامیابی حلقہ کی عوام کی محبتوں کا لازوال تحفہ ہے،چوہدری رضا نصرالله گھمن

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:51

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 105 سے کامیاب قرار پانے والے وتحریک انصاف کے امیدوارچوہدری رضا نصرالله گھمن نے کہا ہے کہ میری ریکارڈ کامیابی حلقہ کی عوام کی محبتوں کا لازوال تحفہ ہے ۔عوا م کی محبتیں میرے اوپر قرض ہے ‘انشاالله پورے قوت اور جذبے سے عوامی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گے ۔

تعلیم ‘ صحت ‘انصاف کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔ میں عوام کے بھر پور اعتماد کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے حلقے کی خدمت کا موقع دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیڑے پر مبارکباد دینے کے لئے آئے ہوئے حلقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب عوام کے مسائل حل کئے جائیں گی وہ عوام سے اپنا رابطہ قائم رکھیں گے ۔

عوامی خدمت کیلئے میرے گھر ‘ دفتر کے دروازے حلقہ کے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے اور حلقہ کی عوام کی بلاتفریق خدمت جاری رکھوں گے ۔ اب ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی ۔ وہ حلقہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے شب و روز کام کریں گے ۔ تحریک انصاف کی کامیابی ملک کے لئے نیک شگون ثابت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے پاکستان کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے ۔نئے پاکستان میں تعلیم ‘ صحت ‘ انصاف کا حصول اور صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات