چین میں طلاق کے لیے عدالت جانے والے جوڑوں کو سکون سے سوچنے کے لیے تین ماہ دئیے جائیں گے
امین اکبر ہفتہ 28 جولائی 2018 23:50
چین کی ایک اعلیٰ عدالت طلاق کے لیے عدالت جانے والے جوڑوں کو سکون سے دوبارہ سوچنے اور اپنی شادی بچانے کے لیے تین ماہ دینے کے بارے سوچ رہی ہے۔یہ مجوزہ قاتون چین کی سپریم پیپلز کورٹ کی قانونی اصلاحات کے مسودے کا حصہ ہے۔اس قانون کے تحت طلاق کے لیے عدالت آنے والے جوڑوں کو سوچنے کے لیے تین ماہ کا عرصہ دیا جائے گا۔ تین ماہ کے دوران عدالت طلاق کا فیصلہ نہیں کرے گی بلکہ جوڑے کے خاندانی حالات جاننے کے لیے تفتیش کرے گی اور جوڑے کو نفسیاتی معالج بھی مہیا کیا جائے گا۔
فوجیانگ صوبے میں سامنگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے ایک جج گوو جی نے بیجنگ نیوز کو بتایا کہ تین ماہ کی یہ "پرسکون مدت" ابتدائی طور پر ان جوڑوں کو دی جائے گی جو جلدبازی میں طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس قانون کا مقصد خاص طور پر چھوٹے بچوں کے والدین کو شادی بچانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
سپریم پیپلز کورٹ کے ایک سابق قانونی ماہر ڈو وانہوا کا کہنا تھا کہ چین میں 70 فیصد نوجوان مجرم وہ لڑکے ہوتے ہیں، جن کے والدین کے بیچ طلاق ہو چکی ہوتی ہے۔
شہری معاملات کی وزارت سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین میں 14 سالوں سے طلاق کی شرح میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2002 میں یہ شرح 1.18 ملین تھی جبکہ 2016 میں شرح طلاق 4.16 ملین تک جا پہنچی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.