انتخابات میں میڈیا نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وانا

اتوار 29 جولائی 2018 12:50

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2018ء) ضلع جنوبی وزیرستان حلقہ این اے 50 میں 2018 عام انتخابات میں مقامی میڈیا کاکردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اس لیے میڈیا شکریہ ادا کرنے کی مستحق ریٹرننگ آفیسر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حلقہ این اے 50 دلنواز وزیر نے مقامی میڈیا سے ملاقات کے دوران کہاکہ اس بار میڈیا نے انتہائی مثبت کردار ادا کر دیا کیونکہ میڈیا نے پولنگ کے دوران کوئی سنسنی خیزی نہیں پھیلائی جس سے الیکشن عمل متاثر ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ کو چاہیئے کہ لوکل میڈیا کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انھوں نے کہاکہ اب فاٹاضم ہوچکا ہے علاقہ کے عوام صرف اپنے مسائل میڈیا کے ذرئع اجاگرکرسکتاہے۔