منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 07ملزمان گرفتار

پیر 30 جولائی 2018 19:14

منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 07ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی07ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ تھانہ چونترہ پولیس نے جنید سے 10لیٹرکھلی شر اب ، اعجاز سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ وارث پولیس نے وقاص سے 05لیٹر کھلی شر اب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے عقیب سے 6.5کھلی شر اب ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اویس سے ،01عدد پستول 30بور معہ 03روند، ساران 01عدد پستول 30بور معہ 04روند،صابرسی01عدد پستول 30بور معہ 03روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔