Live Updates

طلال چوہدری کی نا اہلی کی خبر سن کر مریم اورنگزیب حیران رہ گئیں

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن کے رہنما طلال چوہدری کی نا اہلی کی خبر سن کر مریم اورنگزیب حیران رہ گئیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اونگرزیب پارٹی رہنما مصدق ملک کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل جارہی تھیں کہ اس موقع پر صحافی کی جانب سے انہیں طلال چوہدری کی نا اہلی کی خبر دی گئی جس پر وہ ہکا بکا رہ گئیں اور انتہائی حیرانی سے دوہرایا سزا سنا دی گئی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات