فلم " لوڈ ویڈنگ "کا میوزک ریلیزکردیا گیا
جمعرات 2 اگست 2018 16:58
(جاری ہے)
فلم کا ڈانس نمبر گانا ایک رومینٹک سانگ ہے، جسے سامعین ہر موڈ میں سن سکتے ہیں، جبکہ فلمی گانوں میں زیادہ تر پنجابی رنگ نمایاں ہے۔فلم کا ریلیز کردہ ویڈیو ٹریک کا گانا ایک رومینٹک سانگ ہے جسے فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے، گانے میں دونوں ہی باصلاحیت فنکاروں نے گانے کے مزاج کے مطابق تاثرات دیتے ہوئے ڈانس پرفارم کیا ہے ، امید ہے دونوں کا رقص شائقین کے دل موہ لے گا۔
فلم کے ریلیز کردہ گانوں میں رنگیا، گڈ لک، منڈے لاہور دے، کوچ نہ کریں، اور فکیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر فلم والا پکچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فضا علی میرزا کا کہنا تھا کہ لوڈ ویڈنگ ہماری پیش کی گئی گزشتہ تینوں فلموں سے مختلف اور اس کے گانوں میں بھی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ شائقین کو ہماری یہ کاوش یقینا پسند آئے گی، اور وہ اک بارپنجاب کے رنگوں میں کھو جائیں گے۔ اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ فلم میں موسیقی کا استعمال ناگزیر ہے، اور اگر فلم کی کہانی کے ساتھ موسیقی بھی لاجواب ہوتو پھر فلم کو پذیرائی حاصل کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا، فلم میں ایکٹرز سمیت تمام ہی عملے کی بھرپورمحنت اور لگن شامل ہے، امید ہے شائقین ثقافت سے بھرپور فلم کو دیکھنے کے لیے سینماوں کا رخ کریں گے اور ہماری اس کوشش کو سراہیں گے۔فلم عید الاضحی پر ڈسٹریبیوشن کلب کے تعاون سے پاکستان اور زی میوزک انٹرنیشنل کے تحت دنیا بھر میں 22اگست کو ریلیز کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.