سعودی عرب، نشہ آور گولیوں کے مقامی سمگلر کا سر قلم

جمعہ 3 اگست 2018 11:50

تبوک۔03 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) سعودی عرب میں ممنوعہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کرنے والے شہری کا سر قلم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے تبوک میں ممنوعہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کرنے والے سعودی شہری سالم بن راضی العمرانی کو رنگے ہاتھوںگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے مزکورہ شخص کا سر قلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔