آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے باوجود الیکشن کمیشن کو25کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنا ہو گا

نظام کی ناکامی میں کسی بد نیتی یا سازش ڈھونڈنے کیلئے ایف آئی اے یا خفیہ اداروں سے بھی تحقیقات کرائی جائیں گی

جمعہ 3 اگست 2018 23:09

آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے باوجود الیکشن کمیشن کو25کروڑ روپے معاوضہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) عام انتخابات میں نتائج کے لئے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے باوجود الیکشن کمیشن کو25کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔ نظام کی ناکامی میں کسی بد نیتی یا سازش ڈھونڈنے کے لئے ایف آئی اے یا خفیہ اداروں سے بھی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم مکمل طو رپر ناکام ہو گیا۔

مگر الیکشن کمیشن سسٹم کی ناکامی کے باوجود 25کروڑ روپے ادا کرے گا۔ سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات ایف آئی اے اور خفیہ اداروں سے بھی کرائی جائے گی۔ پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس پی صرف تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کریں گے ۔ دوسری تحقیقات آر ٹی ایس کی ناکامی میں کسی بد نیتی یا سازش کو بھی دیکھا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم نہ چلنے کے باوجود الیکشن کمیشن کو نادرا کو 17کروڑ روپے ادا کرنے ہونگے جبکہ فارم45کی تصویریں بھجوانے پر 8کروڑ روپے پریزائڈنگ افسران کو بھی دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آر ٹی ایس کی تربیت پر آنے والے اخراجات الگ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آر ٹی ایس سسٹم نادرا کی جانب سے تیار کیا گیا جس کے چلانے کی تمام ذمہ داری بھی نادرا کی تھی مگر یہ سسٹم انتخابات کی رات نتائج کا بوجھ برداشت نہ کر سکا نتائج میں تاخیر کے باعث اپوزیشن جماعت نے دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کئے۔