لاہور سمیت دیگر9 حساس اضلاع میں 6تا9اگست چار روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،
انسداد پویو مہم میں 15ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کرے گی، 63لاکھ پچاس ہزار بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔علی بہادرقاضی سیکرٹری ہیلتھ کی زیر صدار ت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد،ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کے نمائندگان کی شرکت
جمعہ 3 اگست 2018 23:53
(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ یہ وائرس معمول کے سروے کے دوران ماحولیاتی سپمل لیے گئے تھے جس کے نتیجے میں یہ سامنے آیا ہے۔
علی بہادر قاضی نے کہا کہ لاہور میںانسداد پولیو مہم میں 17لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 4700ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ انھوں نے یہ بات آج پنجاب کے دس حساس اضلاع میں سپیشل پولیو مہم کے آغاز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شہناز شیخ ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد،ڈبلیو ایچ او پنجاب کے پولیو چیف ڈاکٹرBIMPA،سی ای او لاہو ڈاکٹر سعید، یونیسف اور دیگر ڈویلپمنٹ پارٹنر کے نمائندگان اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی بہادر قاضی نے کہا کہ ماحولیاتی سپمل سے پولیو وائرس سامنے آنے کی بنیادی وجہ افغانستان سے متصلہ سرحدی علاقوں سے لوگوں کی نقل و حمل ہے۔پنجاب میں حفاطتی ٹیکہ جات کی کوریج کافی بہتر ہے لہذا سرحدی علاقوں سے متصلہ علاقوں مین مقیم افراد کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلوانے چاہیے۔علی بہادر قاضی نے کہا کہ پولیو فری پنجا ب ہمارا مشن ہے پنجاب حکومت ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،یونیسف اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے پولیو کے خاتمہ کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔انھوں نے کہاکہ پولیو کی خصوصی مہم میں 15ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں 63لاکھ پچاس ہزار بچوں کوویکسینیش پلائی جائے گی۔سیکرٹری ہیلتھ نے حصوصی مہم کے دوران حساس اضلاع کے سی اوز کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں دائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ اضلاع کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان تمام اضلاع میں حصوصی پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامت مکمل کر لیے گعے ہیں۔ ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ پولیو وائرس انسان کی انتریوں میں پرورش پاتا ہے لہذا بزرگ افراد میںبھی اس کا کیرئیر پایا جاسکتا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.