راما فیسٹول 10 اگست سے شروع ہوگا

پیر 6 اگست 2018 14:10

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) 3 روزہ راما فیسٹول 10 اگست سے شروع ہوگا ۔ فیسٹول میں پولو ، میوزیکل شو کے علاوہ دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔پولو میں گلگت بلتستان کی تمام پولو ٹیمیں شرکت کرینگے جبکہ 11 اگست کی شام کو میوزکل شو کابھی انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فیسٹول کے حوالے سے صدر ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن استور رانا محمد فاروق نے کہا کہ راما فیسٹول کے انعقاد سے استور میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ،راما میں ہونے والے فیسٹول میں گلگت بلتستان کی تمام پولو ٹیمیں شرکت کرینگے دوسری طرف انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے بجٹ کے حوالے سے کٹوتی پر کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان سے گزارش ہے کہ وہ مکمل بجٹ کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کریں تاکہ عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا ہو سکے ۔

راما فیسٹول کو اس سال شاندار طریقے سے منایا جائے گا ،استوری عوام سے گزارش ہے کہ وہ باہر سے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دل کھول کر مہمان نوازی کا مظاہرہ کریں تاکہ استوری عوام کا پہلا سے جو امیج بنا ہوا ہے وہ برقرار رہے۔

متعلقہ عنوان :