یہودی قومیت کے قانون کے مخالفین شام چلے جائیں، اسرائیل

منگل 7 اگست 2018 13:23

یہودی قومیت کے قانون کے مخالفین شام چلے جائیں، اسرائیل
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہودی قومیت کے متنازع قانون کی مخالفت کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اسرائیلی وزیراعظم کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودی قومیت کے قانون میں ترمیم کی کوئی تجویز قبول نہیں کی جائے گی، اگرکسی طبقے یا شخص کو اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کا قانون منظور نہیں تواسے شام چلے جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیل کو پوری دنیا کے یہودیوں کا قومی اور نظریاتی ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس متنازع قانون پر فلسطینی اور عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔