کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ترجمان محکمہ زراعت
منگل 7 اگست 2018 13:55
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی ایک تحقیق کے مطابق کپاس کے 60 فیصد ٹینڈے ستمبر کے مہینے میں بنتے ہیں جو نہ صرف صحت مند‘وزنی اور چمکدار ہوتے ہیں بلکہ اعلی درجہ کی روئی اور بیج بھی فراہم کر تے ہیںاس لئے کاشتکارحضرات اس مہینے میں کپاس کی فصل پر خاص توجہ دیں تاکہ بہتر پیداورا حاصل کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن کے پیش نظر کھیتوں سے اضافی پانی نکال دیں کیونکہ اضافی پانی سے فصل میں کیڑوں کاحملہ‘تازہ پھولوں اور ٹینڈوں کا گر جانا‘فصل کے نچلے حصے کے ٹینڈوں کا گلنا سڑنا ‘فصل کا دیر سے پکنا اور پھل سے بھرتے ہوئے پودوں کا گرجانا جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جوفصل کی پیداوار کی کمی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فصل کو پانی اس صورت لگائیں جب فصل کو پانی کی ضروت ہو اس کے لئے 15 سے 20 دن کا وقفہ ضروری ہے اور یہ وقفہ بارش کی صورت میں مزید بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر طریقہ آبپاشی یہ ہے کہ کم وقفہ سے بلکی آبپاشی کریں تاکہ پانی کم سے کم وقت میں کھیت میں جزب ہو ۔انہوں نے کہا کہ کھادوں کا متناسب استعمال کریں اورکپاس کی فصل کیلئے کھاد کی خوراک ستمبر کے مہینے سے پہلے یا زیادہ سے زیادہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں مکمل کر لیں۔انہوں نے کہا ستمبر کے مہینے میں جن کیڑوں کا حملہ زیادہ ہوتا ہے ان میں سفیدمکھی اور امریکن سنڈی شامل ہے اس لئے ان کو کنٹرل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہر اور اسپرے استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ کپاس کے کھیت کو نقصان دہ کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے کسان حضرات روزانہ کی بنیاد پر اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور وہ جیسے ہی محسوس کریں کریں کہ کھیتوں میں رس چوسنے والے کیڑوں یا سنڈیوںکی تعداد کم سے کم معاشی نقصان کے حد سے تجاوز کر گئی ہے وہ وہاں سپرے کر دیں ۔مزید زراعت کی خبریں
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.