یو ایس ایڈ سال 2009ء سے حکومت اور نجی شعبہ کے ساتھ ملکر پاکستانی آم کی برآمدی مارکیٹ کو بین الاقوامی سطح پر توسیع دینے کیلئے کام کررہا ہے،مشن ڈائرکیٹر جیر بسون

منگل 7 اگست 2018 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) پاکستان میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کی غرض سے کی جانے والی امریکی حکومت کی کوششوں کے سلسلے میں امریکہ ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو، ایس ، ایڈ) سال 2009ء سے حکومت اور نجی شعبہ کے ساتھ ملکر پاکستانی آم کی برآمدی مارکیٹ کو بین الاقوامی سطح پر توسیع دینے کیلئے کام کررہا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار یوایس ایڈ کے مشن ڈائرکیٹر جیر بسون نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں آم میلہ کے نام سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ امریکہ کی حکومت یوایس ایڈ کی وساطت سے بین الاقوامی معیار اور برآمدی ضوابط کی تعمیل کویقینی بناتے ہوئے پاکستانی آم کی نئی منڈیوں تک رسائی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی آم بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقب کے قابل بنے۔ انہوں نے پراعتماد لہجے میں جواب دیاکہ پاکستان آمی بین لااقوامی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنے اور وہ پراعتماد ہیںکہ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ، جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت اور منڈی تک رسائی کے مواقع کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی توسط سے وہ اعلی درجہ کی منڈیوں تک برآمدات میں اضافہ کرسکیں گے،جس کی بدولت پاکستانی کاشتکاروں برآمد کنند گان کی آمد ن میں بھی اضافہ ہوگا۔

تقریب میں ملک بھر سے آم کے کاشتکاروں ، بیرونی ممالک کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔۔ شمیم محمو،د ، نامہ نگار