الیکشن کمیشن، لاہور سے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں سے منتخل امیدواروں کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

منگل 7 اگست 2018 22:10

الیکشن کمیشن، لاہور سے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں سے منتخل امیدواروں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے لاہور سے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں این اے 123 ، این اے 124 ،این اے 125، این اے 126 ،این اے 127 اور این اے 128 سے منتخب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق حلقہ این اے 123 سے ملک ریاض،این اے 124 سے حمزہ شہباز،این اے 125 سے وحید عالم،این اے 126 سے حماد اظہر ،این ای127 سے علی پرویز ملک اور این اے 128 شیخ روحیل اصغر کو کامیاب قرار دیاگیا ہے۔