اوگرا کا عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم

ایل پی جی 12 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 31 جولائی 2026 21:13

اوگرا کا عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2026ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 12 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں 152 روپے 1 پیسے اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 92 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ ایل پی جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ www.ogra.org.pk پر دستیاب ہے۔
میڈیا کے مطابق ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس (سی پی) اور امریکی ڈالر کی شرحِ مبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 6.75 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈالر کی اوسط شرح مبادلہ میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی۔