عثمان ڈار کے لیے بری خبر آ گئی

عدالت نے عثمان ڈار کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 اگست 2018 11:49

عثمان ڈار کے لیے بری خبر آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08اگست 2018ء) لاہورہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس مامون الرشید نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے عثمان ڈار کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ این اے 73 کے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے خواجہ آصف سے 1406ووٹوں سے شکست ہوئی جب کہ 7ہزار 356ووٹ مسترد ہوئے اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی نہیں دیا گیا۔

این اے 73میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کو الیکشن 2018ء میں کامیاب قرار دے دیا گیا تھا تا ہم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے این اے 73کے نتائج کو چیلنجکر دیا تھا اور این اے 73میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں دونوں امیدواروں کے ووٹ بڑھے تھے تاہم خواجہ آصف کی جیت بر قرار رہی تھی۔

یاد رہے حلقہ این اے 73میں ڈرامائی موڑ آ گیا تھا ۔پہلے غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں برتری حاصل تھی۔اور عثمان ڈار حلقہ این اے 73 سے 113453 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ جب کہن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف 112717 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم اس کے بعد خواجہ آصف نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے کہا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصفجیت گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار ہار گئے۔

نئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ آصف نے 115067 ووٹ لیے جب کہ عثمان ڈار 113774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جب کہ اس سے پہلے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں 700ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔لیکن خواجہ آصف کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں خواجہ آصف کے ووٹ زیادہ بن گئے۔تحریک انصاف نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوباری گنتی کی درخواست کی تھی۔